یمن میں بس پر حملہ غلطی سے کیا، ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائیگی : سعودی اتحاد
ریاض (نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی) ترجمان سعودی اتحاد نے کہا ہے کہ یمن میں گزشتہ ماہ اس پر حملہ غلطی سے کیا گیا، بس حملے کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ حملہ کرنے میں غلطیاں کی گئیں۔ حملے میں ہونے والی اموات پر بے حد افسوس ہے۔ حملے کے ذمے داروں کو قرارواقعی سزا دی جائے گی۔ 9 اگست کو یمن میں بس پر سعودی اتحادی فورسز نے فضائی حملہ کیا تھا۔ فضائی حملے میں 40 بچوں سمیت 51 افراد جاں بحق اور 79 زخمی ہوئے تھے۔