ماؤ نوازوں، کالعدم مسلح تنظیموں کی مدد کا الزام، 5 افراد گرفتار
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کی پولیس نے ملک گیر سطح پر بائیں بازو کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ یہ غیرقانونی دیے گئے ماؤ نواز نکسل مسلح گروپوں کے حامی اور مددگار ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس کے چھاپوں میں بائیں بازو کے پانچ اہم ماؤ نواز کارکنوں کو حراست میں لیا گیا، ان پر الزام عائد کیا گیا کہ وہ کالعدم ماؤ نواز نکسل تحریک کے ساتھ رابطے رکھنے کے علاوہ شہروں میں اس تحریک کے فروغ میں مصروف ہیں۔بائیں بازو کے ان سرکردہ کارکنوں کو نئی دہلی، فرید آباد، حیدرآباد، ممبئی اور اس کے نواحی شہر تھانے سے گرفتار کیا گیا۔