خیبر پی کے :ضمنی انتخابات، صوبائی اسمبلی 9 قومی ایک نشست کیلئے 158 امیدوار
پشاور (این این آئی) خیبر پی کے میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات جمع کرانے کا سلسلہ مکمل ہوگیا ہے۔ صوبائی اسمبلی کی 9اورقومی اسمبلی1نشست کے لیے 158 امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں۔ قومی اسمبلی نشست این اے 35 بنوں پر 12 مرد اور 2 خواتین امیدواروں نے کاغذات جمع کئے۔ پی کے 3سوات پر 23 امیدوار، پی کے 7 سوات پر 17امیدوار مدمقابل ہونگے ۔پی کے 44 صوابی پر 14 امیدوارونے کاغذات جمع کرائے۔ پی کے 53مردان پر 27 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ پی کے 61 نوشہرہ 12، پی کے 64 نوشہرہ 8 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ پی کے 78پشاور پر 18مرد اور 1 خاتون نے کاغزات جمع کرائے۔ پی کے 97 ڈی آئی خان پر 9 جبکہ پی کے 99 ڈی آئی خان پر 15 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں۔