سعودی عرب:3 سال کے دوران نئے ویزوں کی تعداد 65 فیصد کم ہوگئی
ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب کی وزارت محنت و سماجی بہبود نے گذشتہ 36ماہ کے دوران نئے ویزے 65فیصد کم جاری کئے۔ سب سے زیادہ ویزے ریاض اور مکہ مکرمہ کے لئے جاری کئے گئے جبکہ شمالی حدود ریجن اور باحہ کے میں سب سے کم ویزے آئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گذشتہ 36مہینوں کے دوران نئے ویزوں کے اجرا میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔2015 کے مقابلے میں 2017 کے دوران نئے ویزے 65فیصد اور 2016کے مقابلے میں 51فیصد کم جاری کئے گئے۔