جوہری ڈیل پر مزید مذاکرات ضرورت سے زائد ہیں: ایرانی حکومت
تہران(این این آئی)ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل پر مزید مذاکرات کا فرانسیسی مطالبہ ضرورت سے زائد اور دھمکی آمیز ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی کے بعد ایران اپنے مستقبل کے جوہری منصوبوں پر بات چیت کے لیے تیار تھااور اگلے مذاکرات میں ایرانی بیلسٹک میزائل سازی اور شام و یمن میں اْس کا کردار بھی زیر بحث لایا جانا تھا ۔