‘ تاجر کے مکان پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
لنڈی کوتل (نامہ نگار) لنڈی کوتل میں تاجر کے مکان پر بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مختار خیل میں فہمید خان نامی مقامی تاجر کی رہائشگاہ کے قریب نصب بارودی مواد زوردار دھماکہ سے پھٹ گیاخیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر میں مقامی تاجر کی رہائشگاہ کے قریب بارودی مواد کے دھماکہ میں مکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔