میانمار نے 75 مزید فوجی بچے رہا کر دیئے: یونیسیف
ینگون (اے ایف پی) اقوام متحدہ کی ایجنسی نے بتایا کہ میانمار فوج نے جبری بھرتی کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے 75 کمسن بچوں کو فوج سے نکال دیا ہے تاہم ابھی تک میانمار کی 500000 فوج میں جبری طور پر بھرتی کئے گئے کم عمر بچوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہو سکی اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ساتھ 2012ء تک ایک معاہدے پر دستخط کے میانمار حکومت نے 924 کمسن فوجیوں کو نکال دیا تھا افراد ایک تربیتی پروگرام کے بعد دوبارہ سویلین زندگی کا آغاز کریں گے جبری بھرتی کئے گئے افراد کو اکثر پبلک مقامات یا ریلوے سٹیشنوں سے اغواء کر لیا جاتا ہے ۔