افغانستان میں جنگ کی شدت کم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے: بیورو آف انوسٹی گیشن جرنلزم
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) افغانستان میں جنگ کی شدت میں کمی کے کوئی آثار نہیں۔ 2010ء کے بعد اس سال امریکہ نے افغانستان میں سب سے زیادہ بمباری کی۔ یہ بات بیورو آف انوسٹی گیشن جرنلزم کی تازہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے افغانستان اور امریکی حکام کے بیانات کے مطابق حال ہی میں امریکہ اور افغانستان نے افغانستان میں موجودہ اسلامک سٹیٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ بیورو آف انوسٹی گیشن جرنلزم کی رپورٹ کے مطابق اس سال امریکہ نے پاکستان پر کوئی ڈرون حملہ نہیں کیا لیکن جولائی میں افغانستان میں 37 ڈرون حملے کئے گئے جس میں 287 افراد جاں بحق ہوئے۔