چاقو حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے: پولیس
ایمسٹرڈیم (آن لائن) ہالینڈ کی پولیس کے مطابق ایمسٹرڈیم کے مرکزی ٹرین سٹیشن میں چاقو سے حملہ کر کے دو افراد کو زخمی کرنے والے مشتبہ حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے۔ پولیس کے مطابق جرمن رہائشی اجازت نامے کا حامل یہ ملزم 19 برس کا ہے۔