لوکل گورنمنٹ ملتان نے میونسپل کارپوریشن سے بوسن ہال کا فرنیچر واپس مانگ لیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) لوکل گورنمنٹ ملتان نے میونسپل کارپوریشن ملتان سے بوسن ہال کا فرنیچر واپس مانگ لیا ہے نئے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے بعد بوسن ٹاؤن کا یہ ہال میونسپل کارپوریشن کو صرف اجلاس کے لئے دیا گیا تھا جبکہ یہ ملکیت لوکل گورنمنٹ کی ہے چند ہفتے میئر کی طرف سے کارپوریشن آفس میں اجلاس بلانے پر ہال کا فرنیچر شفٹ کر لیا گیا اب ڈائریکٹر نے فرنیچر واپس مانگ کر میئر کو تین دن میں رپورٹ کمشنر کو جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔