ملک بھر کے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کلاسز کا آغاز 5 ستمبر 2018 سے ہوگا
لاہور (پ ر) ملک بھر کے پنجاب کالجز میں انٹرمیڈیٹ کی کلاسز کا آغاز 5 ستمبر سے ہورہا ہے۔ پنجاب کالجز کی انتظامیہ نئے آنے والے طالب علموں کو خوش آمدید کہتی ہے اور امید کرتی ہے کہ نئے آنے والے طلباء و طالبات معیاری تعلیمی ماحول میں اپنی محنت، لگن اور بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لئے کامیاب اور تابناک مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔ طالب علموں کو تاکید ہے کہ وہ پریشانی سے بچنے کے لئے اپنے داخلہ پراسس کو پہلی فرصت میں مکمل کرلیں۔ طلباء و طالبات اور ان کے والدین کے مطابق پنجاب کالج میں داخلہ کو اولین ترجیح دینے کی وجہ ان کا پنجاب کالج کے اعلیٰ تعلیمی معیار پر بھرپوراعتماد ہے اس کے علاوہ انٹرمیڈیٹ نتائج میں ہر سال پوزیشن ہولڈرز کی بڑھتی ہوئی تعداد اس بات کی عکاسی ہے کہ یہاں اساتذہ طالب علموں کی صلاحیتوں میں نکھار پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔