70برس سے اقتدار پر قابض افراد ملک وقوم کو کچھ نہ دے سکے:عاطف علی دریشک
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)امیدوار حلقہ پی پی292 محمد عاطف علی خان دریشک نے کہا ہے کہ 70 سالوں سے علاقے میں ایک ہی خاندان عوام پر حکمرانی کی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام خود غرض نمائندوں کو مسترد کرکے نئے امیدواروں کو کامیاب کریں،انشاء اﷲ 14 اکتوبر میری کامیابی اور فتح کا دن ہے ۔ جو برسراقتدار نمائندے 70 سالوں میں عوام کے لئے کچھ نہ کرسکے وہ اب بھی کچھ نہیں کرسکتے منتخب ہو کر میں ثابت کروں گا کہ عوام مختلف سیاسی جماعتیں تبدیل کرنے والے سرداری اور جاگیرداری نظام سے کتنا تنگ ہیں۔انہوںنے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام مفاد پرستوں سے چھٹکارہ حاصل کریں۔