ممبر صوبائی اسمبلی مرزاجاوید کا دورہ سی او یونٹ رائیونڈ‘ کھلی کچہری کا اہتمام
رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ نون کے ایم پی اے محمد مرزا جاوید نے سی او یونٹ رائے ونڈ کا اچانک دورہ کیا،سٹاف اور ملازمین کا حاضری رجسٹر چیک کیا،اس موقع پر انہوں نے وائس چیئرمین یوسی رائیونڈ 273 حاجی محمد اعظم خان کے ہمراہ کھلی کچہری لگائی،سب انجینئر اقبال زون شہزاد صابر بھی اس موقع پر موجود تھے،ایم پی اے مرزا جاوید نے رائیونڈ میں صفائی کی ابتر صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے مزید سیورمین بھرتی کرنے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین اپنی ڈیوٹی پوری ذمہ داری سے انجام دیں،بلاجواز اور بغیر اطلاع یا درخواست دئیے بغیر چھٹی کرنے والے ملازمین کو فارغ کردیا جائے گا،کھلی کچہری کے دوران معلوم ہوا کہ سی او یونٹ کے 8 ملازمین رائیونڈ کے کوٹہ سے تنخواہ لینے کے باوجود اقبال زون کے افسران کے گھروں میں کام کر رہے ہیں۔