جماعت اسلامی مرکزی تربیتی کمیٹی کا اجلاس آج منصورہ میں طلب
لاہور (سپیشل رپورٹر) جماعت اسلامی کی مرکزی تربیتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس صدر کمیٹی و نائب امیر راشد نسیم کی صدارت میں 2 ستمبر کو منصورہ میں ہوگا اجلاس میں 25 جولائی کے انتخابات میں تنظیمی و تربیتی حوالے سے سامنے آنے والی کمزوریوں کا جائزہ لیکر آئندہ کیلئے ان پر قابو پانے کی حکمت عملی طے کی جائے گی اور کارکنوں کو آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری سے بھی رہنمائی دی جائے گی۔