امریکہ نے 2 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردیں
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے جوہری اور میزائل تجارت کے حوالے سے سرگرمیوں کے الزام میں 2 پاکستانی کمپنیوں ٹیکنالوجی لینکس پرائیویٹ لمیٹڈ اور ٹیک کیئر سرسز ایف زیڈ پر پابندی عائد کر دی ہیں بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق امریکی حکومت نے محکمہ کامرس کو نشاندہی کی تھی کہ مذکورہ کمپنیاں امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی مفادات کے خلاف کام کر رہی ہیں امریکی ایکسپورٹ ایڈمنسٹریشن ریگولیشنز کے مطابق ٹیکنالوجی لنکس پرائیویٹ لمیٹڈ کے دفاتر پاکستان یو ای اے سعودی عرب میں جبکہ ٹیک کیئر سروسز ایف زیڈ ایل ایل سی کا دفتر یو ای اے میں ہے۔
پابندیاں