مکرمی! گھروں میں پانی کا ضیاع یقیناً پانی کی قلت کی بڑی وجہ ہے۔ برتن دھونے ہوں، فرش، سبزی یا پھر گوشت پانی کے نل کو کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے نتیجے میں لیٹروں کے حساب سے پانی ضائع ہو جاتا ہے یہاں تک کہ کپڑے دھونے کے عمل میں ایک سے دو ٹینکیاں بہا دی جاتی ہیں۔ یہ جاننے کے باوجود کہ پانی کے بغیر جاندار تین دن سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ مختلف علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگ تالابوں اور جھیلوں سے پانی پینے پر مجبور ہیں۔ پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے لوگ میلوں کا سفر طے کرتے ہیں پھر جا کر چند لیٹر پانی میسر ہوتا ہے۔ پانی کی اہمیت کو نظرانداز کرنے کی بجائے عوام کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کہ اس وقت پانی کا مسئلہ پاکستان کے سنگین مسائل میں سے ایک ہے، حکومت کو چاہئے کہ میڈیا کے ذریعے عوام میں پانی کے استعمال کے حوالے سے شعور اجاگر کرے اور پانی کو محفوظ کرنے کے کار آمد طریقے بھی تجویز کرے۔(مہوش مختار ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی)
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024