جناب وزیراعظم نے قوم کے نام اپنے پہلے خطاب میں جہاں اور بہت سی باتیں کیں، وہاں یہ بھی فرمایا کہ سب سے پہلے ہم نے سرکاری سکولوں کو ٹھیک کرنا ہے۔ جن کا برا حال ہے اور جہاں قوم کے 90 فیصد بچے پڑھتے ہیں۔ واقعی یہ مسئلہ اس قدر گھمبیر ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا ایک سہ رکنی بینچ بھی اسکے مناسب حل کی تلاش میں سرگرداں رہا۔ حالانکہ حل نہایت ہی آسان، اور حکمت کے محض ایک آفس آرڈر کی مار ہے۔ کہ وزیراعظم سے لیکر نائب قاصد تک جس کسی بھی تنخواہ سرکاری کھاتے سے جاتی ہے، اسکے بچے صرف اور صرف سرکاری سکولوں میں پڑھیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38