Waqt News
Saturday | March 06, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پی ٹی آئی کارکنوں سے تصادم، احسن اقبال پر جوتے سے حملہ
  • کارکنان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر وزیراعظم عمران خان سے یکجہتی
  • میری پارٹی اکیلی بھی مجھے چھوڑ دے تو میں اکیلا بھی ان کے خلاف لڑوں گا, وزیر اعظم
  • وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: خالد مقبول صدیقی
  • سکھر، شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا

اب کے خوابوں کا رنگ کیا ہوگا

Sep 02, 2018 4:33 AM, September 02, 2018
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
اب کے خوابوں کا رنگ کیا ہوگا

گزشتہ ماہ25جولائی کو ہونے والی وزیراعظم کی تقریر اْن تقاریر کی ایک کڑی ہے جو پچھلے ستر سالہ دور میں مختلف وزرائے اعظم نے اپنی سیٹ سنبھالنے کے بعد کی ہے۔22واں وزیراعظم یعنی22ویں تقریر۔ اور 22 تقاریر کا مطلب عوام کو دکھایا جانے والا22واں خواب۔ملک کی 71سالہ تاریخ ایسے بے شمار خوابوں سے بھری پڑی ہے جنہیں عوام کی آنکھوں میں بھر دیا گیا۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ یہ معصوم عوام ہر بار ایسے خوابوں کا بھروسہ کرکے زندگے کے سہانے دن آرام و سکون سے گزارنے کی خواہش میں ایک نئے نمائندے کا انتخاب کرتی ہے اور پھر اکثر ان کے خواب بعد از الیکشن چکنا چور بھی ہوتے رہتے ہیں۔ اس کڑی کی ایک اور ابتدا ہوچکی ہے۔ جوش وخروش، ولولے اور امیدوں وعدوں کا دریا اپنے جوبن پر ہے۔ وزیراعظم کی حیثیت سے قوم سے پہلے خطاب میں عمران خان نے جو کچھ عوام سے کہا عوام نے آمنا وصدقنا اس پر مکمل یقین کرلیا ہے۔ معصوم عوام اگرچہ ان دکھائے جانے والے خوابوں کی بھاری قیمت بھی چکاتی ہے۔ لیکن نیا پاکستان اور نئے پاکستان کے نئے قوانین یقیناًانہیں اس دور میں پہنچا دیتے ہیں جہاں ان کا اپنا گھر ہوگا، نوکری ہوگی، سفر کی آرائشیں ہوں گی مگر سڑکوں اور گلیوں نیز دماغوں میں آلائشیں نہیں ہوں گی۔ صاف ستھرے ماحول میں زندگی ایک جنت کا نمونہ پیش کرے گی۔ ان کی آئندہ نسلیں بلا امتیاز اچھی تعلیم مفت حاصل کرسکیں گے۔50لاکھ گھروں اور ایک کروڑ نوکریوں کا خواب واقعی دلآویز ہے۔ مہنگائی کی ماری سسکتی اور نا امید عوام کو رشنیاں جگمگاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اگرچہ سچ اور جھوٹ کے امتزاجی دلاسے ہر دور میں تھے۔ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں عوامی امنگیں بھی ان کے ساتھ ساتھ ہی کروٹ بھی لیتی رہتی ہیں۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ ابھی تک نمائندوں نے واقعی حکومتیں تو کی ہیں مگر عوام کی اصل قیادت سے محروم رہی ہیں۔ مگر اب دال دلیا اور چل چلاؤ سے کام چلانے والا وقت گزرچکا ہے۔ عوام اب عملی شکل میں ان خوابوں کی تعبیریں چاہتے ہیں۔ ان سیاستدانوں کے بدلتے چہروں سے اتنی غرض نہیں ہے ان کو اپنے بدلنے والے مالی حالات کا شدت سے انتظار ہے۔ ایک ٹیکس فری معاشرے کا انتظار ہے جہاں وہ اپنی سخت محنت سے کمائی اپنی ضروریات کیلئے بآسانی خرچ کرسکیں۔ عمران خان عمر کی ساتویں دہائی کے آخری حصے میں ہیں۔ نہ نوجوان رہے ہیں نہ کھلاڑی، نہ اب ابالی پن ہونا چاہئے نہ خوابوں میں رہنے والی ٹین ایج۔ اب وہ عمر کے اس حصے میں جہاں انسان شعور وآگہی کی تمام منازل طے کرچکا ہوتا ہے۔ بات میں وزن ہوتا ہے، زندگی خوابوں سے نہیں حقیقت سے زیادہ قریب ہوتی ہے۔ ہماری نسلیں بے چینی سے کئے گئے وعدوں کا پوراہونے کا انتظار کر رہی ہے۔ مگر جتنے وعدے کردئیے گئے ہیں کیا ان پر عمل درآمد اتنا آسان بھی ہوگا۔ لیکن میری دعا ہے کہ یہ آسان ہوجائے۔ اْمید کی جو شمع جلا دی گئی ہے۔ وقت کے ظالم تھپیڑے اسے بہت جلد گل تو نہ کردیں گے۔ مگر میری دعا ہے کہ یہ شمع ہمیشہ جلتی رہے اور اپنے اْجالے بکھیرتی رہے۔ حالات ایسے نہیں کہ کچھ بھی ایسا آسانی سے کہہ دیا جائے جس پر عمل درآمد کرنے میں ہرگز کوئی آسانی نہ ہو۔ جو بات بھی کی جائے نہایت دانشمندی سے سوچ سمجھ کر کرنے کی ضرورت ہے۔ جو خواب ہیں ان کی تعبیریں لے کر آنے کی ضرورت ہے۔ دانش مندی اور بردباری اب وقت کا تقاضا ہے۔ ٹین ایج والے جذباتی جملے اب کام نہیں دے سکتے۔ سادگی کے جس دور کا آغاز کیا گیا۔ اس پر نہ صرف ہمیں بلکہ حکمرانوں کو بھی سختی سے عمل پیرا ہونا ہوگا۔ سب کو آغاز اپنی اپنی ذات سے کرنا ہوگا۔ تبدیلی کا عمل بھی درحقیقت اپنی ذات سے آغاز کے ساتھ ہی آغاز ہوتا ہے۔ آپ خود کو تبدیل کئے بغیر معاشرہ تبدیل کرنے کی بابت کیسے سوچ سکتے ہیں۔ من حیث القوم ایک اور بات بھی ذہن نشین کرلینی چاہئے کہ ہم سارے کا سارا انحصار ہمیشہ دوسرے پر ہی کیوں کرلیتے ہیں اپنی ساری توقعات دوسروں سے وابستہ کرکے خود چین کی نیند کیوں سونا چاہتے ہیں۔ تبدیلی کے اس عمل میں کیا ہم خود اس کا حصہ نہیں ہیں۔ کیا ہمیں خود کو بھی بدلنے کی اشد ضرورت نہیں ہے۔ ورنہ موجودہ وزیراعظم ہو یا کوئی اور حکمران کیلئے22کروڑ کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ تعلیم ، صحت، صفائی، کرپشن کے خاتمے کے بھی وزیراعظم نے وعدے کئے ہیں۔ عدالتی نظام کی درستی کی بات کی ہے۔ غریبوں اور بیواؤں کی خصوصی مدد کا عندیہ دیا ہے۔ یہ ہماری بنیادی ضروریات بھی ہیں اور ان کو پورا کرنے کے لئے ہم نے ہمیشہ اپنے حکمرانوں پر بھروسہ بھی کیا ہے۔ نئے وزیراعظم سے التماس ہے کہ اس بھروسے کو ٹوٹنے سے ضرور بچا لیں۔ کاش ریاست مدینہ والا عدل وانصاف رائج بھی ہوسکے۔70سال پر پھیلی ہوئی انتہائی تکلیف دہ تاریخ نے ثابت کردیا ہے کہ ہر حکومت اور برسراقتدار آنے والی ہر سیاسی اور مذہبی جماعت ملکی مسائل کو حل کرنے اور ہمارے دکھوں کا مداوا ڈھونڈنے میں ناکام رہی ہے۔ سیاست دانوں کی بڑی اکثریت نے ملکی مفاد پر اپنے سیاسی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ حکمرانوں کی تعداد پانچ ہزار سے بھی کچھ کم ہے وہ چاہیں بھی تو 22کروڑ عوام کے مسائل کو اس وقت تک حل نہیں کرسکتے جب تک عوام بھی اپنی مدد آپ کے تحت آگے نہیں آئیں گے۔ کیا ہم ہمیشہ یونہی مفلوج ہوکر بیٹھے رہیں تمام دیہات تمام تحصیلیں تمام اضلاع اپنی مدد آپ کے اصول پر عمل پیرا ہوکر اپنے مسائل کو حل کرلیں تو ملکی حالات بہتر ہوسکتا ہے۔

مہنگائی میں اضافہ 22اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں 5سستی ادارہ شماریات

اگر محض انتخابات اور حکمرانوں کی تبدیلی سے مسائل حل ہوسکتے ہوتے تو کب کے ہوچکے ہوتے۔ عالمی سطح پر لیکن مسائل کے جن منہ کھولے کھڑے ہیں بجلی و پانی کا مسئلہ حل کرنا ہمارے اختیار میں نہیں یہ حکومت وقت کا کام ہے۔ لیکن جتنے یقین و ایمان کے ساتھ ہر مسئلے کو جلد حل کرنے کا جس طرح سے عندیہ دیا گیا ہے۔امید واثق ہے کہ یقیناًتمام وعدے اس بار ضرور پورے ہوں گے۔ آپ سب پر اْمید ہیں اور آپ سب کے ساتھ یقیناًمیں بھی اتنی ہی پراْمید ہوں۔

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

لبنیٰ صفدر

لبنیٰ صفدر


مشہور ٖخبریں
  • ڈسکہ الیکشن: نتائج پر دُھند 

    Feb 22, 2021
  • عمران حکومت کے لئے ’’ستّے خیراں‘‘۔

    Feb 25, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  • پرویز رشید سینٹ سے باہر 

    Feb 24, 2021
متعلقہ خبریں
  •  عوامی مسائل کے حل اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کا عزم ہے ، ...

    Dec 19, 2020 | 16:35
  • سانحہ مچھ: حکومتی ٹیم کے شہدا کمیٹی کیساتھ مذاکرات کامیاب، ...

    Jan 09, 2021 | 09:47
  • جنسی زیادتی کے واقعات کے تدارک کیلئے مسودہ قانون کو حتمی ...

    Nov 24, 2020 | 14:03
  • مادر ملت کا الیکشن چوری ہوا:کیپٹن صفدر

    Oct 31, 2020 | 14:21
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پی ٹی آئی کارکنوں سے تصادم، احسن اقبال پر جوتے سے حملہ

    Mar 06, 2021 | 15:08
  • کارکنان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر وزیراعظم عمران خان سے ...

    Mar 06, 2021 | 15:04
  • میری پارٹی اکیلی بھی مجھے چھوڑ دے تو میں اکیلا بھی ان کے خلاف ...

    Mar 06, 2021 | 14:41
  • وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ...

    Mar 06, 2021 | 14:18
  • سکھر، شادی نہ ہونے پر دلبرداشتہ نوجوان کھمبے پر چڑھ گیا

    Mar 06, 2021 | 14:11
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • عوام پر حکمرانی یا عوام کی حکمرانی!!!!

    Mar 06, 2021
  • اپوزیشن کی تنقید،قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

    Mar 05, 2021
  • سیدنا نبی رحمت حضرت محمد  صلی اللہ علیہ وآلہ ...

    Mar 05, 2021
  • گیلانی: فخر امام ٹو

    Mar 05, 2021
  •  آصف زرداری کو سلام!!!!!

    Mar 04, 2021
  • 1

    پی ٹی آئی حکومت کے مستقبل کا دارومدار قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس پر ہی ہے

  • 2

    مسئلہ کشمیر پر امریکہ کردار ادا کرے

  • 3

    کرونا: پی ایس ایل 6  غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

  • 4

    جمہوریت کی بقاء و مضبوطی کیلئے تحمل و برداشت کے فروغ کی ضرورت

  • 5

    اقلیتوں کیخلاف بھارتی مظالم  عالمی تنظیموں کا نوٹس 

  • 1

    ہفتہ‘  21رجب المرجب  1442ھ‘  6؍مارچ 2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک 20رجب المرجب  1442ھ‘  5؍مارچ 2021ء 

  • 3

    جمعرات‘  19 رجب المرجب  1442ھ‘  4؍مارچ 2021ء 

  • 4

    بدھ18 رجب المرجب  1442ھ‘  3؍مارچ 2021ء 

  • 5

    منگل17 رجب المرجب  1442ھ‘  2؍مارچ 2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • اعتماد کا ووٹ آبرومندانہ فیصلہ

    Mar 06, 2021
  • ’’قائداعظمؒکاپاکستان ؔاور گیلانی، یوسفِ ...

    Mar 06, 2021
  • وزیراعظم کا قوم سے خطاب اور اعتماد کا ووٹ

    Mar 06, 2021
  • زرعی زمینوں پر رہائشی اسکیمیں

    Mar 06, 2021
  • کل سے بڑا سانحہ!… جاگو پاکستان

    Mar 06, 2021
  • قومی سیاست کا ایک اہم موڑ

    Mar 06, 2021
  • ’’ ایک زردای سب پہ بھاری کیوں؟‘‘ جیل میں دلچسپ ...

    Mar 06, 2021
  • ابھی عشق کے امتحاں اوربھی ہیں۔۔! 

    Mar 06, 2021
  • زکوٰۃ اسلام کا اہم رُکن 

    Mar 06, 2021
  • پاک-چین آہنی دوستی نئے دور میں مزید مستحکم 

    Mar 06, 2021
  • 1

    بے روزگاری کا خاتمہ کیا جائے 

  • 2

    موبائل فونز کے استعمال میں مشکلات

  • 3

    ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کی ضرورت

  • 4

    بوڑھے پنشنرز پولیس کے ڈنڈے نہیں کھاسکتے

  • 5

       مالی مدد کی ضرورت 

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    دروغ گوئی سے اجتناب

  • 2

    نماز کی تاکید

  • 3

    اہل تقویٰ کی علامات

  • 4

    معاف کرنے کی عادت

  • 5

    حکمت 

  • 1

    قربانیاں

  • 2

    ایمان 

  • 3

    منزل

  • 4

    ہمیں 

  • 5

    یقین

  • 1

    آشنائی

  • 2

    قوم 

  • 3

    خاک و خوں

  • 4

    جس 

  • 5

    حیات

منتخب
  • 1

    گیلانی: فخر امام ٹو

  • 2

    سینٹ الیکشن …اورواوڈا کامقدر 

  • 3

    سینٹ الیکشن خفیہ: سپریم کورٹ کی بالآخر رائے

  • 4

    پاکستان بھارت معاہدہ:’’خیر کی خبر‘‘

  • 5

    آج سینٹ الیکشن: ووٹنگ خفیہ ہو گی یا اوپن ؟

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    اعتماد کا ووٹ،اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں گی. مولانا فضل الرحمن کا ...

  • 2

    وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب

  • 3

    کرونا کے بعد دنیا میں‌ ایک اور وائرس پھیلنے کا خدشہ، ڈبلیو ایچ او نے خطرے کی گھنٹی ...

  • 4

    الیکشن کمیشن میں اہم درخواستیں سماعت کےلیے مقرر

  • 5

    بلوچستان عوامی پارٹی نے اعتماد کے ووٹ میں وزیر اعظم کی بھرپورحمایت کا اعلان کر دیا

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group