بحرین کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بحرین کے لئے پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ بحرین میں موجود پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں مشکلات کے بارے میںبحرین اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق بعض افراد کو جعلی پاکستانی پاسپورٹوں پر ویزے جاری ہونے کے بعد بحرینی حکام نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں سختی کر دی ہے۔ ان رپورٹوں کے مطابق کئی پاکستانیوں کو دوبارہ ویزے کے اجراء میں دشواری پیش آ رہی ہے۔