ایل پی جی 4 روپے فی کلو گرام مہنگی‘ اوگرا نوٹیفکیشن جا ری
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ایل پی جی کی قیمتوںمیں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اوگرا نے ستمبر 2018 کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ گیس 4 روپے فی کلو مہنگی کر دی گئی۔ ایل پی جی فی 132 روپے فی کلو کی جگہ کلو136روپے اور گھریلو سلنڈر1564 روپے کی جگہ1613.43 روپے پر فروخت ہوگا۔ ایل پی جی پالیسی 2016 کا از سر نو جائزہ لینی تک قیمتیں بڑھتی رہیں گی جو کہ غریب صارفین کیلئے بوجھ ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان قیمتیں بڑھنے کے سخت خلاف ہے اور حکومت وقت سے گزارش کرتی ہے کہ روز بروز بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے ایل پی جی پالیسی 2016 کا جلد از جلد از سر نو جائزہ لے۔