وزیر اعظم ضلعی حکو متوں کو اختیار ات ، لا پتہ افراد کی با زیا بی کا حکم دیں ، مصطفی کما ل
کراچی (خصوصی رپو رٹر ) وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کراچی کی مردم شماری پر اپنا موقف، ڈسٹرکٹ گورنمٹ کو اختیارات اور کراچی کے لاپتہ افراد کی بازیابی کے احکامات دیں نیز ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی سے گذارش کررہا ہوں کہ الیکشن ہوگئے 300 مائیں اپنے بچوں کو تلاش کررہی ہیں، میں ان کے حوالے سے آپ کی تقریر کا انتظار کررہا ہوں، ایم کیو ایم کے فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون ہیں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے لوگوں کی طرح کراچی والوں کے لئے بھی قانونی راستہ نکال کر عام معافی کا اعلان کرائیں۔ اگر آپ لوگ یہ کام کر دیں گے تو تو پی ایس پی شکریہ عمران خان اور خالد مقبول صدیقی کے بینرز لگائے گی۔ کراچی کے مسائل کا نہ کسی کو علم ہے نہ اس کے حل کا، کراچی کے مسائل آج یا ایک سال بعد پی ایس پی کے ہاتھ سے ہی حل ہونے ہیں۔ ہم ڈکٹیشن لینے والے ہوتے تو مردم شماری پر بات نہ کرتے جس میں کراچی سے 70 لاکھ لوگ کم کردئیے گئے ہیں جس کا مطلب ہے 15 قومی اسمبلی کی نشستیں اور 35 صوبائی اسمبلی کی نشستیں کم کر دی گئی ہیں۔ اگر ہم ایجنسیز کے لوگ ہوتے تو ایم کیو ایم پاکستان نہ بنتی۔ پاک سر زمین پارٹی این اے 243 کے ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ ان خیالات کا اظہار پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے مین یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال میں این اے 243 کے الیکشن سیل کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔