پاکستان میں بلیو ویل جیسے سافٹ ویئر ز کی گنجا ئش نہیں ، خا لد مقبول
کراچی (خصوصی رپو رٹر ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر وفاقی وزیر برائے انفا رمیشن ٹیکنا لوجی و موا صلات ڈاکٹر خا لدمقبول صدیقی نے گذشتہ روز کراچی میں آئی ٹی ٹیکنا لوجی اور سا فٹویئر ( سو شل گیمز)پر و گرامز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلیو ویل اور مو موجیسے سافٹویر ز ( سو شل گیمز)کی کوئی گنجا ئش مو جو د نہیں ، اس طرح کے سو فٹ ویئر ( سو شل گیمز)نو جوانو ں کی تباہی اور دنیا میں موت کا ایک بڑا سبب بنتے جا رہے ہیں اور افسوس کی بات ہے کہ اب یہ ہمارے معاشرے میں بھی نشے کی طرح پھیل رہا ہے۔اس مو قع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اعلا ن کیا کہ بہت جلد حکو مت پاکستان ایسے تمام سو فٹ ویرز ( سو شل گیمز)کے استعمال پر مکمل پا بندی عائد کر رہی ہے جبکہ اب ہم ایک قا نو نی سا زی کے ذریعے اس طرز کے تما م پر و گرامز کا بنا نا ، اس کا پھیلا نا یا اس کا استعمال کر ناسائبر کرائم کے ضمرے میں لائیں گے اور اس کے استعمال پرسخت سزائیں دی جائینگی ۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنا لوجی ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے خصوصاًوالدین سے اپیل کی کہ وہ بچوں پر کڑی نگاہ رکھیں ، کیو نکہ سوشل گیمز واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے آپ کے بچوں کوان کے مو بائل فون پر بھیجے جارہے ہیںاورجوبچہ یا بڑا ایک بار اس کے شکنجے میںپھنس جائے اس کا نکلنامشکل ہو جاتاہے ، ذرائع ابلا غ بھی ان سافٹوئرز( سو شل گیمز )کی تباہ کا ریو ں سے عوام میں آگاہی پیدا کر نے کیلئے اپنا کر دار ادا کر ے ۔
خالد مقبول