مریخ پرخلائی طوفان تھم گیا، ناسا کو روبوٹک گاڑی سے سگنلز آنے کی توقع
لندن (آن لائن) مریخ پر آنے والا خلائی گردوغبار کا ایک طوفان، جسے سائنسدان تاریخ کے سب سے بڑے طوفانوں میں شمار کر رہے ہیں، اب تھم گیا ہے، جس کے بعد ناسا کے خلائی ماہرین میں یہ توقع پیدا ہو گئی ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والی روبوٹک گاڑی’ اپر چونٹی‘ میں زندگی لوٹ آئے گی اور وہ دوبارہ زمین پر سگنل بھیجنا شروع کر دے گی۔