میگنس اسپورٹس جشن آزادی کراٹے چمپئن شپ آج شروع ہوگی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) میگنس اسپورٹس جشن آزادی کراٹے چمپئن شپ آج 2 ستمبر اتوار کو جمنازیم ہال ککری گراؤنڈ, لیاری کراچی منعقد ہوگی ۔ کراچی کے تمام الحاق شدہ کراٹیکلبس حصہ لیں رہے ہیں۔ سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹریعبدالحمید کے مطابق یہ چمپئن شپ ورلڈکراٹے فیڈریشن کے قوانین کے تحت منعقد ہوگی ۔لڑکوں کے مقابلوں میں انفرادی کاتا, انفرادی کمیتے 40, 45, 50, 55 , 60 اورپلس60کلوگرام. لڑکیوں کے مقابلوں میںنفرادی کاتا, 35 40, 45 اور پلس 45کلو گرام شامل ہیں۔ رخسانہ راجوت چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر, ہوریزن اسپورٹس مینجمنٹ چمپئن شپ کا افتتاح کریں گی۔