فاطمہ ثریابجیا کی سالگرہ منائی گئی
کراچی( کلچرل رپورٹر)نامور ٹی وی ڈرامہ نگار فاطمہ ثریا بجیا کی 88 ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی گئی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر گوگل نے فاطمہ ثریا بجیا کا گوگل خصوصی اسیکج ڈیزائن کیا گیا ہے جو ثقافتی حلقوں اور ان کے مداحوں میں موضوع گفتگو بنا رہا۔ فاطمہ ثریا بجیا یکم ستمبر1930ء میں حیدر آباد (بھارت) میں پیدا ہوئیں جبکہ ان کا انتقال 10 فروری 2016ء کو ہوا تھا۔