کراچی کے شہری زندہ دل ہیں ‘ اداکار آصف خان
کراچی( کلچرل رپورٹر) ماضی کے نامور فلم اسٹار آصف خان نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگ زندہ دل لوگ ہیں کراچی پاکستان کا دل ہے یہاں کی ثقافتی اور فلمی سرگرمیاں اہمیت رکھتی ہیں وہ اپنے اعزا زمیں پاکستان فلم اینڈ ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ آصف خان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی کہ آپ اپنے ترقیاتی منصوبوں میں فلم انڈسٹری کو نہیں بھولئے گا بیشتر اداکار حکومتی تعاون کے مستحق ہیں آصف خان نے کہا کہ کراچی میں انہیں بڑی پذیرائی ملی ہے۔ وہ آرٹس کونسل میں ایک ہفتے تک ڈرامہ اسٹیج کرتے رہے وہ وہ ڈرامہ پروڈیوسر یعقوب نور اور اطہر جاوید صوفی کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر عبدالوسیع قریشی نے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے آصف خان کی شخصیت پر گفتگو کی کراچی پریس کلب کے صدر احمد خان ملک نے کہا کہ فلموں کا جب پرائم ٹائم تھا اس وقت فلم اسٹار آصف کو پریس کلب میں خوش آمدید کہتا ہوں اداکارہ اور ہدایت کارہ روفی انعم نے کہا کہ آصف خان کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔ ڈرامے کی میں نے ہدایات دی ہیں لیکن آصف خان سے میں نے سیکھا۔ تقریب سے یونس میمن، حفیظ انصاری اور ذیشان صدیقی نے خطاب کیا۔