وا ٹر کمیشن غیر قانونی تعمیرات روکنے میں ناکام شہر کا انفرااسٹرکچر تباہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) غیر قانونی تعمیرات کے باعث کراچی کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا جس کا ذمہ دار بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو قرار دیا ہے ایک اندازے کے مطابق بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی سرپرستی میں شہر میں لاکھوں تعمیرات ہورہی ہیں جن کے نتیجے میں شہر کا انفرااسٹرکچر تیزی سے تباہ ہو رہا ہے‘ غیر قانونی تعمیرات سے بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے عملے کو سالانہ کئی ارب ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے جس سے سیاست دان بھی مستفید ہوتے تھے لیکن اب یہ کھاتہ بند ہوگیا اب بلڈنگ کنٹول اتھارٹی کے اسٹاف اور افسران کی چاروں انگلیاں گھی میں ہیں المیہ یہ ہے کہ پورے شہر کے ساتھ مزار قائد کے اطراف بھی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں کوئی پرسان حال نہیں ۔