شملہ معاہدے لاہور‘ آگرہ اعلامیوں سے حقیقت ثابت ہو چکی....مسئلہ کشمیر میں پاکستان کا رول مسلمہ حقیقت ہے : عمر عبداللہ
شملہ معاہدے لاہور‘ آگرہ اعلامیوں سے حقیقت ثابت ہو چکی....مسئلہ کشمیر میں پاکستان کا رول مسلمہ حقیقت ہے : عمر عبداللہ
سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمےر کے کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر میں پاکستان کا رول مسلمہ حقیقت ہے ¾شملہ معاہدہ ،لاہور اور آگرہ اعلامیوں سے حقیقت ثابت ہوچکی ¾مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے بھارت او رپاکستان کے درمیان مذاکرات کی ضرورت ہے۔ پٹن میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ملک کے بٹوارے کے وقت ہی سامنے آیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت ملک کے سیکولر کریکٹر کیلئے کشمیر کے الحاق کو لازمی مانتا ہے جبکہ پاکستان مسلم اکثریتی کردار پانے کیلئے یہ علاقہ اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے ،دونوں ممالک اس تناظر میں اپنے ذاتی نظریات کی ترویج کررہے ہیں اور بیچ میں کشمیری لوگ متواتر پس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ریاستی حکومت یا یہاں کی سیاسی جماعت پاکستان بھارت کے درمیان کشمیر مسئلہ حل کرنے کی پوزیشن میںنہیں ۔انہوںنے کہا کہ کچھ عناصر نہیں چاہتے پاکستان اور بھارت کے درمیان بات ہو۔ انکا کہنا تھاوہ اپنے حقیر مفادات کیلئے مسئلہ کشمےرسلگتے رکھنا چاہتے ہیں ۔کٹھ پتلی وزیراعلی نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان مسلسل مذاکراتی عمل سے سیاسی بے چینی کا دور ختم ہوگا اور لوگ ساز گار ماحول میں سانس لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے عوام اس بات کا بے صبر ی سے انتظار کر رہے ہیں کہ ریاست میں کب مکمل امن بحال ہوگا تاکہ روزمرہ کا کاروبار اچھی طرح سے چلایا جاسکے۔
عمر عبداللہ