لاہور میں مناسب فوگنگ نہ ہونے کے باعث دن بدن ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ،جمعہ کو مزید تینتیس افراد کو پنجاب کےمختلف ہسپتالوں میں لایا گیا
محکمہ صحت کے مطابق آج پنجاب بھر کے مختلف نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس میں مبتلا تنتیس مریضوں کو لایا گیا۔جبکہ پچھلے آٹھ ماہ کے دوران ڈینگی وائرس کے تیرہ سو چھیالیس مریض مختلف ہسپتالوں سے صحت یاب ہو کر گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی وائرس کے لیے ایمرجنسی کاونڑ قائم کیے گئے ہیں جو دن رات مریضوں کو سروسز مہیا کررہے ہیں۔ تاہم حکومتی دعووں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں فوگنگ نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے