جہلم(نامہ نگار) سوھاوہ کے نواحی علاقہ میں مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کے تحت پینے کے پانی کے درجنوں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔گزشتہ روز بھی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم نے گورنمنٹ ھائی سکول میانی بالا میں ساٹھ ایسے طالب علموں میں جو میلوں پیدل سفر کر کے تعلیم حاصل کرنے کے لیے سکول آتے ھیں ان کو 60 بائیسکلز دی ہیں تا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔اس سلسلہ میں اسکول ہذا میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کا آغاز تلاوت و نعت سے کیا گیا۔عمر بٹ نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیے۔مہمان خصوصی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز تھیں۔اس خوبصورت تقریب میں سماجی شخصیت محمد عمر بٹ اور عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومین رائٹس ضلع جھلم ، فلک ناز سیٹھی ،مسرت سلطان، حسیب احمد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سوہاوہ نعیم اختر ، شاہد محمود انچارج پروگرام و دیگر سٹاف کے علاوہ فوکل پرسن محمد بنارس بھی موجود تھے۔اسکے علاہ گرین اینڈ کلین پاکستان پروگرام کے تحت سکول ہذا میں پھل دار اور سایہ دار پودے بھی لگائے گئے۔سائیکلیں لیتے ھوئے پچوں کے چہرے پر خوشی دیدنی تھی۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی اسٹیج پر آمد پر شرکا نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے اس میگا پروجیکٹ میں ڈاکٹر راحت مصطفی ، ڈاکٹر ناہید فاروقی ، مسز فائز عائشہ ویلفیئر ٹرسٹ ، ڈاکٹر روبینہ یعقوب ، ڈاکٹر طلعت امام اور ڈاکٹر رخسانہ حسین سمیت ٹیم کا اہم کردار ہے۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ہمیشہ ہی خدمت خلق کے کاموں میں پیش پیش رہتی ہیں۔سوہاوہ کے علاقہ جات میں ان کے بہت سے منصوبے پایہ تمیل کو پہنچ چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔
مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کے تحت طالبعلموں میں 60 عدد سائیکلیں تقسیم
Oct 02, 2024