اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں پیر کو تیزی کا رجحان دیکھا گیا.آج کاروباری روز کے دوران 394.49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو 0.85 فیصد کی مثبت تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے، گزشتہ روز کے 46,232.59 پوائنٹس کے مقابلے میں 46,627.08 پوائنٹس پر بند ہوا۔آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 7.404 بلین روپے مالیت کے 202,598,801 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز کے دوران 6.932 بلین روپے مالیت کے 177,617,061 حصص کا کاروبار ہوا تھا۔اسٹاک مارکیٹ میں 330 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 166 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 144 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
اسماعیل انڈسٹریز کی فی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 48.75 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جو کہ 698.75 روپے پر بند ہوا، جبکہ دوسرے نمبر پر پاک ہوٹلز رہا جس کی فی حصص قیمت میں 19.28 روپے کے اضافے سے 276.32 روپے ہو گئی۔العباس شوگر نے سب سے زیادہ 33.84 روپے فی حصص کی کمی دیکھی جو 510.11 روپے پر بند ہوئی. اس کے بعد ایبٹ لیب 9.49 روپے کی کمی کے ساتھ 336.01 روپے پر بند ہوا۔