
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جامعہ ابو بکر اسلامیہ کے مہتمم مولانا ضیاءالرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات کے بعد جائے وقوع سے 11 خول برآمد کیے گئے تھے.واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی ملزمان سے برآمد ہتھیار سے میچ کرگیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے پولیس اور حساس اداروں پر مشتمل ٹیم تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہےکہ مولانا ضیاءالرحمان جامعہ ابوبکر اسلامیہ کے مہتمم تھے، وہ گلستان جوہر بلاک 16 کے رہائشی تھے. انہیں 12 ستمبر کی رات پارک میں واک کے دوران قتل کیا گیاتھا. مقتول کے قتل کا مقدمہ ان کے چچا زاد بھائی عبداللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔