انقلاب
علامہ اقبال ”مدیر”نقیب“ بدایوں وحید احمد کے نام 7 ستمبر 1921ءکو لکھتے ہیں ”اس زمانے میںسب سے زیادہ بڑا دشمن اسلام اور اسلامیوں کا نسلی امتیاز و ملکی قومیت کا خیال ہے۔ پندرہ برس ہوئے جب میں نے پہلے پہل اس کا احساس کیا۔ اس وقت میں یورپ میں تھا۔ اس احساس نے میرے خیالات میں انقلاب عظیم پیدا کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ یورپ کی آب و ہوا نے مجھے مسلمان کر دیا۔
(ماخوذ از انوار اقبال مرتبہ بشیر احمد ڈار)