آرمی چیف کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات
اسلام آباد: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی ہے، یو این ملٹری ایڈوائزر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے امور کے فروغ کے لیے ملٹری ایڈوائزر کے کردار کو سراہا۔ملٹری ایڈوائزر نے امن دستوں اور انسداد دہشت گردی امور میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ پاکستان میں بدترین سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔