وہاڑی چیمبرنے10 سال میں ترقی کی، عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
وہاڑی(طارق سعید سے)وہاڑی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسری کی تقریب حلف برداری نو منتخب صدر میاں خالد حسین سمیت دیگرعہدیداران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔نومنتخب عہدیدا ر ان میاں خالد حسین صدر، محمد عثمان سینئر نائب صدر، محمد علی نائب صدر، شیخ عامر بشیر نائب صدر، محمد علی نائب صدر، اور ایگزیکٹیو ممبران چودھری سردار محمد، علاؤالدین چوہدری, نجم الدین قریشی، محمد آصف ابراہیم، قلبِ حسن، شاہ رخ خان سے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے حلف لیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری نے گزشتہ دس سال میں زبردست ترقی کی ہے کل تک کاروباری طبقہ وہاڑی کا نام تک نہیں جانتا تھا آج وہاڑی چیمبر کی وجہ سے بیرون ملک کاروباری طبقہ میں وہاڑی کی ایک خاص پہچان بن چکی ہے۔ بانی وسابق صدر وہاڑی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری حافظ محمود احمدشاد نے کہا کہ ساؤتھ پنجاب میں واحد وہاڑی چیمبر ہے جس نے امریکہ، یورپ، چائنہ سمیت دیگر ممالک میں اپنے تجارتی وفود بھیجے ہیں وہاڑی انڈسٹریل اسٹیٹ ضلع وہاڑی کیلئے گیم چینجر ثابت ہورہا ہے انڈسٹریل اسٹیٹ میں پاکستان بھر کے تاجروں کی دلچسپی میں اضافہ ہوا ہے ان کایہ بھی کہنا تھا کہ ہم وہاڑی میں ایسا سلاٹر ہاؤس بنانا چاہتے ہیں جہاں سے براہ راست گوشت ایکسپورٹ کیا جاسکے اس موقع پر شیخ محمد نعیم صدر نے کہا کہ وہاڑی چیمبر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں شامل ہو کر اب تک ہزاروں پودے ضلع کے مختلف مقامات پر لگا چکا ہے ہم چھوٹے کاشتکاروں تک چھوٹی ایگریکلچر مشینری پہنچانا چاہتے ہیں سابق نائب صدرفیڈریشن آل پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری زاہداقبال چوہدری نے کہا کہ وہاڑی چیمبر کی کامیابی پاکستان کے دوسرے چیمبرز کیلئے ایک مثال ہے۔نومنتخب صدروہاڑی چیمبرآف کامرس میاں خالد حسین پاشانے کہا کہ وہاڑی چیمبر آف کامرس ہر قسم کی سیاست اور گروہ بندی سے پاک ایسا ادارہ ہے جو تاجروں کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔اس موقع پر ایم این اے طاہر اقبال چوہدری ،ایم این اے چوہدری فقیر محمد ارائیں، ایم این اے اورنگزیب خان کھچی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی زاہداقبال چوہدری ،حافظ محمود احمد شاد، شیخ محمد نعیم پاشا، آصف علی چوہدری، چوہدری عبدالرؤف ،میاں خالد حسین، محمد غصنفر علی، ذوالفقار علی آرائیں، عاشق علی، رانا طاہر کریم، راؤ محبوب علی، خورشید انور سکریڑی جنرل، بابر منظور دوگل صدر وہاڑی بار ایسوسی ایشن، چودھری محمد صدیق صدر بورے والا بار ایسوسی ایشن، سید خالد محمود گیلانی اے ڈی سی (ر) وہاڑی ، سید شیراز کاظمی، سجاد امین، شوکت علی، چوہدری محمدسرور، اظہراقبال، چوہدری عبدالروؤف، غلام مصطفیٰ ،سجاد خان کھچی ،حنان خان بدھ ،صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ، بشریٰ شاہد، کوثر شریف، اسماء بتول، میڈم نوشین ملک کے علاوہ دیگر معزز ممبران نے شرکت کی۔
وہاڑی چیمبر