10 وکلاء ایڈیشنل‘ 25 اسسٹنٹ ایڈووکیٹجنرل پنجاب تعینات
ملتان (سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب نے 10 وکلاء کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 25 وکلاء کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدوں پر تعینات کردیا ہے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کو ایڈیشنل جبکہ دو وکلاء کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ملک مسرور حیدر اعوان کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اسی طرح نعیم اللہ خان اور صفدر علی کو اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
تعینات