آسمانی بجلی مزید 2افراد کی جان لے گئی درجنوں مویشی ہلاک
حیدر آباد/ سکھر/ گولارچی/ دادو(نامہ نگاران) اندرون سندھ تین روز سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے بارش کے باعث سڑکیں گلے محلے اور بازاروں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا سڑکیں تالاب کے مناظر پیش کرنے لگے۔ دادو شہر کے اسٹیشن روڈ، شاھی بازار، کالج روڈ، موندر ناکہ، ملاح چوک بس اسٹینڈ سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش کا پانی تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے شہر کے کئی علاقوں میں تین دن سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ضلع دادو میں رین ایمرجنسی کے باوجود شہر میں ضلع انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی دادو منظر سے غائب دوسری جانب شہر میں رین ایمرجنسی کے سبب میونسپل کمیٹی سمیت دیگر محکموں کی چھٹیاں تو منسوخ کردی گئی ہیں مگر میونسپل کمیٹی سی ایم او دادو ممتاز انڑ اور دیگر عملدار شہر میں صفائی ستھرائی بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے بجائے شہر کے ایم پی اے کے ساتھ پارک میں انجوائے کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ آسمانی بجلی گرنے کے باعث تحصیل شہید فاضل راہو میں دو افراد جاں بحق اور کئی مویشی ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل شہید فاضل راہو کے دیہات میں آسمانی بجلی گرنے سے گوٹھ صدیق مندرو میں مویشی چرانے والا سولہ سالہ چراہا پنو گلو مندرو اور گولارچی کے چک 21 میں ولی محمد چانگ آسمانی بجلی گرنے کے باعث جاں بحق ہو گئے کئی مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔