ٹبہ سلطان پور، جعلی سگریٹ فروخت کرنے والے دکاندار کیخلاف مقدمہ
میلسی(نامہ نگار) پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور کو نجی کمپنی کے بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر طارق قیوم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میتلا چوک میں دکاندار محمد طاہر عباس کمپنی کے معروف سگریٹ کے لیبل لگا کر جعلی سگریٹ فروخت کرنے میں مصروف ہے جس پر پولیس تھانہ ٹبہ سلطانپور نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔