وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے اس عزم کااعادہ کیاہے کہ ملک میں سرمایہ کاروں اور تاجروں کی سہولت کے لئے زیادہ سے زیادہ کاروباری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
اسلام آباد میں نیوبلیوایریامنصوبے کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ تعمیرات کی صنعت کافروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیراعظم نے تعمیراتی شعبے کے سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے تمام ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے متعلقہ منصوبے کے لئے زمین کی نیلامی کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے بارے میں چیئرمین سی ڈی اے کی کوششوں کوبھی سراہا۔