مکان اور زمین پر قبضہ کی کوشش حکام انصاف فراہم کریں: متاثرین
ملتان (کرائم رپورٹر) پل شوالہ کے رہائشی محمد انتظار نے سی پی او کے نام درخواست میں لکھا ہے کہ اسے بھائی عبدالحمید کے ساتھ اس کا 4 عدد کاشتہ وراثتی مکان ہے۔ بھائی کے فوت ہونے کے بعد اسکے مکان پر قبضہ کی کوشش کی گئی ہے۔ مقامی پولیس نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ دریں اثناء بیوہ خاتون مسرت بی بی نے کہا ہے کہ انکے دو مرلہ حصہ پر بھی قبضہ کیا جا چکا ہے اور ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ فریقین نے حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔