پاکستان نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی پر انڈین ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا، گورو اہلیوالیا کو ڈی جی ساﺅتھ ایشیا و سارک ڈاکٹر فیصل نے طلب کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کنٹرول لائن پر یکم اکتوبر کو نیزا پیر اور باغسر سیکٹروں پر بھارت نے بلااشتعال فائرنگ کی، فائرنگ سے 50 سال کی خاتون شہید ہوئی جبکہ 3 شہری زخمی ہوئے، بھارتی افواج کنٹرول لائن اور ورکنگ بانڈری پر بھاری اسلحہ سے مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی خلاف ورزیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارت جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024