مسلم لیگ( ن )کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو زیادہ وقت دینا ملک کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گا ، میرے تمام اثاثے اور اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں تا کہ میں وکلا کو فیس نہ دے سکوں۔ انہوں نے لاہور میں انسدادمنشیات عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کے جج لگانا چاہ رہی ہے۔ ایک ماہ ہو گیا ہے ابھی تک کسی جج کو مقرر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت سیاسی انتقام لے رہی ہے۔ میرے تمام اثاثے اور اکائونٹس کو منجمد کر دیا گیاہے۔ اکائونٹس منجمد کرنے کا مقصد ہے کہ میں اپنے وکلا کو فیس نہ دے سکوں، میرا بطور ایم این اے تنخواہ کا اکائونٹ بھی بند کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو زیادہ وقت دینا ملک کے لئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38