سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کے روز معطل رہے گی
سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بدھ کے روز معطل رہے گی ۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنزکو بدھ کی صبح آٹھ بجے سے جمعرات صبح آٹھ بجے تک چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو جمعہ کے روز بھی چوبیس گھنٹے کیلئے گیس فراہمی معطل رہے گی۔