الیکشن کمیشن نے4 حلقوں کی عذرداریوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں کی عذرداریوں پر مختصر فیصلے میں این اے 112 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محمد اشفاق کی درخواست خارج کرتے ہوئے ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔ این اے198 شکارپورسے ابراہیم جتوئی کی عابدحسین بھائیوکیخلاف جبکہ پی کے86 کرک سے قاسم خان خٹک کی آراوکیخلاف درخواست بھی خارج کر دی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے قاسم خان خٹک کو بھی ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے پی کے 29 بٹ گرام سے عطامحمدکی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے ان کو ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38