وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔رات گئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا، وزیر مملکت نے ہسپتال میں داخل ڈینگی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا افراد کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہسپتال کے عملے کو عام مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اورادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،پمز ہسپتال میں اگرچہ صحت کی سہولیات دوسرے ہسپتالوں کی نسبت بہتر ہے تاہم یہاں ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔وزیر مملکت ہسپتال کے دورے پر مریضوں سے فرداً فرداً ملے اور ان سے دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،شہر یار آفریدی نے ہسپتال کی ایمرجنسی سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔اس موقع پر ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ذوالفقار نے انہیں ہسپتال میں دی جانے والی صحت کی سہولیات اور مختلف شعبوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38