قومی اداروں کو انکے پاؤں پر کھڑا کرینگے،یلوے غریب کی سواری ہے اسے مزید بہتر بنائیں گے: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اداروں کو ان کے پا ﺅ ں پر کھڑا کرنے کا عزم ہے، ریلوے غریب کی سواری ہے اسے مزید بہتر بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ریلوے کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور نئی ریل گاڑیوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان ریلوے کا خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے ریلوے کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ قومی اداروں کو ان کے پاں پر کھڑا کریں گے، ریلوے غریب عوام کی سواری ہے، اسے مزید بہتر بنائیں گے۔