اسلام آباد:رینجرز کمانڈرر بریگیڈیئر آصف نے لیگی وزرا ءاور وکلا کو منا کر احتساب عدالت میں لے جانے کی کوشش کی .لیکن وزرا نے ان کی درخواست مسترد کردی جبکہ اس موقع پر وہاں موجود صحافیوں اور وکلا نے رینجرز کمانڈر کے سامنے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے۔تفصیلات کے مطابق رینجرز نے نواز شریف کی پیشی کے موقع پر وکلا، صحافیوں اور وزراءکو بھی عدالت میں داخلے سے روک دیا جس کے بعد وزیر داخلہ احسن اقبال نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور استعفیٰ دینے کی دھمکی دے دی۔ عدالت کے باہر حالات کشیدہ ہوئے تو رینجرز کمانڈر بریگیڈیئر آصف باہر آئے اور دانیال عزیز سمیت وزرا کو منانے کی کوشش کی ۔ لیگی وزرا نے عدالت میں داخلے کی اجازت مسترد کردی۔ اس موقع پر وکلا اور صحافیوں کی جانب سے رینجرز کمانڈر کے سامنے شیم شیم کے نعرے بھی لگائے گئے. جس کے بعد بریگیڈیئر آصف واپس احاطہ عدالت میں چلے.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024