سنی تحریک کراچی کا ممتاز قادری کو چھڑانے کے لئے سلمان تاثیر کے لواحقین کو 20 کروڑ دینے کا اعلان
کراچی (جی این آئی) سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ سنی تحریک ممتاز قادری کو چھڑانے کے لئے سلمان تاثیر کے لواحقین کو 20 کروڑ دینے کا اعلان کرتی ہے‘ حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔