مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

Nov 02, 2024 | 14:19

ویب ڈیسک

https://youtu.be/ACVFLfaNYG4?si=aaSdrt_A72xiPodz

کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 84 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے، جو 2144 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 44 ہزار 84 روپے پر پہنچ گیا۔ 

عالمی مارکیٹ میں گولڈ کی نرخ میں مندی کا رجحان ہے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 2752 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔ حالیہ دنوں میں، 30 اکتوبر کو، یہ قیمتیں پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح یعنی 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے فی تولہ تک پہنچ چکی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے امکانات موجود ہیں، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹ میں  سونے کی قیمت دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔

مزیدخبریں