ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں 7.0 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی اموات 73تک پہنچ گئیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ازمیر زلزلے میں 949 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 29 افراد طبی امداد کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے ، زلزلے سے بے گھر ہونے والوں کے لیے ایک ہزار سے زائد شیلٹرز قائم ہیں جبکہ زلزلہ متاثرین کے لیے مزید ایک ہزار 430 شیلٹرز بنائے جا رہے ہیں۔
ترک میڈیا کا بتانا ہے کہ زلز لے کے بعد سے اب تک 987 آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ، ترک شہر ازمیر میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ واضح رہے کہ ترک شہر ازمیر میں 30 اکتوبر کو 7.0 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے تھے۔